معروف شخصیات سے منسوب گٹارزکی نیلامی
نیویارک:نیویارک میں معروف شخصیات سے منسوب گٹارز کو نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا،موسیقی کے تین سو آلات کی نیلامی ستائیس فروری کو ہو گی۔
نیویارک میں ہونے والی نیلامی میں بیسویں صدی کی مختلف دہائیوں میں استعمال ہونے والے خوبصورت گٹارز شامل ہیں۔نیلامی کے لیے پیش ہونے والے گٹارز میں ایرک کلیپٹن کا سفید رنگ کا گٹار امریکا میں بننے والے چار گٹارز میں سے ایک ہے جو تاریخی اعتبار سے قدیم ہیں۔ایڈی وین ہیلن کے گٹار کی نیلامی پچاس سے ساٹھ ہزار ڈالر اور ٹونی موٹولا کا گٹار ستر سے اسی ہزار ڈالر میں فروخت ہونے کا امکان ہے۔
نیلامی میں گٹارز اور دیگر موسیقی کے آلات سمیت جارج بینسن اور باب ڈیلن جیسی شخصیات کے آلات موسیقی بھی رکھے گئے ہیں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔