کترینہ،سلمان ۔۔ دوستی یا محبت۔۔ایک معمہ

شائع 28 جنوری 2016 08:32am

kat00000000000000000

ممبئی:بولی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف سپر اسٹار رنبیر کپور سے تعلق ٹوٹنے کے بعد سلما ن خان کے ساتھ نظر آرہی ہیں انہوں نے اپنے اور سلمان کے رشتے کے حوالے سے ایک اہم انکشاف کیا ہے۔

کترینہ ان دنوں رنبیر سے علیحدگی کے بعد کافی اداس نظر آ رہی ہیں اور اپنا زیادہ تر وقت اپنے سابق دوست سلمان خان کے ساتھ گزار رہی ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سلمان خان کی آنے والی فلم سلطان کی پوری ٹیم ایک ہوٹل میں موجود تھی کہ وہاں پر کترینہ بھی چلی آئیں سلمان ان کے آنے سے بے انتہا خوش ہوگئے اور انہیں ویلکم کہا۔

کترینہ نہ صرف سلمان کی اچھی دوست ہیں بلکہ فلم سلطان کے ہدایتکار علی عباس ظفر کے ساتھ بھی ان کی بہت اچھی دوستی ہے،وہ علی کی ہر سالگرہ میں شریک ہوتی ہیں اور ان کے ساتھ وقت گزارتی ہیں ۔

ان کے مینیجر کا ان کے بارے میں کہنا ہے کہ کترینہ، سلمان اور علی دونوں کی بہت اچھی دوست ہیں اس کے علاوہ ان کے اور سلمان کے درمیان کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی۔

کترینہ اور سلمان کے بیچ کیا رشتہ ہے اور وہ دونوں ایک ساتھ کتنا وقت گزار رہے ہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا ۔