لندن :پیکاسو کی نایاب تصاویر کی نمائش

شائع 29 جنوری 2016 04:58pm

picasso_image

لندن :لندن کے ساو¿تھ بے ہاو¿س میں اسپین کے مشہور زمانہ آرٹسٹ پیبلو پیکاسو کی نایاب تصاویر اور مجسموں کو نمائش کیلئے پیش کردیا گیا، پانچ فروری سے تمام اشیاءکی نیلامی شروع ہوگی۔

پیکاسو کے چاہنے والوں کو موقع ملا اپنے من پسند آرٹسٹ کی تیار کردہ تصاویر کو خریدنے کا،، لندن کے ساو¿تھبے ہاو¿س میں پیکاسو ان پرائیوٹ کے نام سے نمائش کا آغاز ہوگیا۔

نمائش میں رکھی میں ایک سو ستاسی اشیاءمیں پیکاسو کی کاغذ پر تیار کردہ ایک سو چھ تصاویر اورستر مٹی کے بنے مجسموں کو رکھا گیا ہے، جبکہ دیگر تصاویر بھی نمائش کاحصہ ہیں۔

تمام اشیاءکی کل مالیت ننانوے لاکھ سے ایک کروڑ اکتالیس لاکھ ڈالرز ہے،، جن کی پانچ فروری سے نیلامی شروع ہوگی۔