اربازاورملائکہ کےدرمیان علیحدگی۔۔وجہ سامنے آگئی

شائع 30 جنوری 2016 07:12am

arbaz10000000000000

ممبئی:بولی وڈ کے دبنگ خان کے بھائی اداکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ اداکارہ اور ماڈل ملائکہ اروڑا خان نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بولی وڈ کی مشہور و معروف جوڑی کے درمیان پچھلے کچھ دنوں سے اختلافات کی خبریں میڈیا پر گردش کر رہی تھیں اب دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باقائدہ اعلان چند روز میں کیا جائے گا ۔

دونوں اداکار گزشتہ سترہ سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے یہ جوڑی بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اور خوبصورت جوڑیوں میں شمار کی جاتی تھی ،دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبر ان کے مداحوں پر بجلی بن کر گری ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائکہ اروڑاخان کا تعلق برطانوی تاجر کے ساتھ بتایا جارہا ہے، دونوں کے درمیان نزدیکیاں کافی بڑھتی جارہی ہیں ۔

ان کے چودہ سالہ بیٹے آرہان خان کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ نے الگ اپارٹمنٹ میں رہائش اختیار کرلی ہے۔یہ اپارٹمنٹ اسی بلڈنگ میں واقع ہے جہاں ان کی بہن امریتا اروڑا رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے درمیان علیحدگی کی یہ تیسری خبر ہے اس سے پہلے بولی وڈ اسٹار رنبیر ،کترینہ اور نامور ہدایتکار اور اداکار فرحان اخترکی ان کی اہلیہ سے علیحدگی کی خبریں منظر عام پر آچکی ہیں۔