ہولی وڈ اینی میٹڈ فلم ”زوٹوپیا “کا نیا ٹریلر جاری

اپ ڈیٹ 30 جنوری 2016 09:26am

zootopiya-movie

نیویارک:ہولی وڈ اینی میٹڈ فلم زوٹوپیا کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا، ٹریلر میں جانوروں کی شرارتوں کو دکھایا گیا ہے، فلم چار مارچ کو امریکی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

والٹ ڈزنی کی نئی پیشکش اینی میٹڈ فلم زوٹوپیا کا ٹریلر شائقین کا دل لبھانے آ گیا،ٹریلر میں پولیس اہلکار بنے معصوم خرگوش اور لومڑی کی شرارتوں کو انوکھے اندازمیں دکھایا گیا ہے،جسے دیکھ کر اینی میٹڈ فلموں کے دلدادہ افراد کی دلچسپی اور بھی بڑھ جائے گی۔

بائرن ہووارڈکی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں جینیفر گوڈوین ،جیسن بیٹ مین اور معروف گلوکارہ شکیرا نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے،ایڈونچر کامیڈی فلم زوٹوپیا چار مارچ کو امریکی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔