شاہد کپور کی بیٹی کے ساتھ تصویر وائرل

شائع 20 جنوری 2018 02:09pm

 

shahidimage

بولی وڈ اسٹار شاہد کپور اور میرا راجپوت شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد انکی ایک بچی بھی ہے اور یہ دونوں اپنی بچی کی گاہے بگاہے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کرتے رہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کی بچی میشا پہلے ہی مداحوں میں کافی مقبول ہوچکی ہے۔

اب شاہد کپور نے دوبارہ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں میشا اپنے والد شاہد کپور کے جوتے پہن کر کھڑی ہوئی ہیں تاہم اس موقعے پر شاہد کپور کی بیٹی میشا کے چہرے کے تاثرات قابل دید ہیں ۔

Guess she has decided to take over. 😄💪

A post shared by Shahid Kapoor (@shahidkapoor) on

شاہد کپور اور میرا راجپوت چھبیس اگست دوہزار سولہ کو ماں باپ بنے اور ان کے یہاں بچی کی پیدائش ہوئی تاہم اب ان کی بچی میشا ڈیڑھ سال کی ہوچکی ہے اور میشا کی مسکراہٹ انتہائی حسین بھی ہے۔

Courtesy: Zee News