بولی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے 15 اوتار

شائع 22 جنوری 2018 12:48pm

main3

بولی وڈ کے شہنشاہ کے نام سے مشہور امیتابھ بچن اپنی متاثر کن اور دم دار اداکاری باعث لوگوں کے دلوں میں اپنا ایک مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1971 میں ریلیز ہونے والی فلم 'آنند' سے کیا تھا۔ امیتابھ نے اپنے 37 سالہ کیریئر کے دوران کئی مختلف اوتار اپنائے جنہیں عوام نے بہت پسند کیا۔

آج ہم آپ کو امیتابھ بچن کی جانب سے اپنائے گئے ان 15 اوتاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہیں انہوں نے بخوبی نبھایا۔

پا

Most Stunning Bollywood Avatars Of Amitabh Bachchan

فلم 'پا' میں امیتابھ بچن نے ایک 12 سالہ لڑکے کا کردار اس خوبی سے نبھایا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

سرکار تھری

Most Stunning Bollywood Avatars Of Amitabh Bachchan

یہ فلم 'دی گاڈ فادر' سے متاثر ہوکر بنائی گئی تھی، اس فلم میں امیتابھ نے سُبھاش ناگرے کا مرکزی کردار نبھایا۔

چینی کم

Most Stunning Bollywood Avatars Of Amitabh Bachchan

اس فلم میں امیتابھ بچن نے ایک 64 سالہ شیف کا کردار نبھایا جسے مداحوں نے بہت پسند کیا۔

بلیک

Most Stunning Bollywood Avatars Of Amitabh Bachchan

اس فلم میں امیتابھ نے اندھے اور بہرے طلباء کے استاد کا کردار نبھایا۔

بنٹی اور ببلی

Most Stunning Bollywood Avatars Of Amitabh Bachchan

اس فلم میں امیتابھ نے ایک اے سی پی کا کردار ادا کیا۔

جھوم برابر جھوم

Most Stunning Bollywood Avatars Of Amitabh Bachchan

امیتابھ نے اس گانے کے لئے ایک ایسا روپ اپنایا جسے مداح دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔

محبتیں

Most Stunning Bollywood Avatars Of Amitabh Bachchan

اس فلم میں امیتابھ بچن نے ایک سخت ہیڈ ماسٹر کا کردار ادا کیا۔

بڈھا ہوگا تیرا باپ

Most Stunning Bollywood Avatars Of Amitabh Bachchan

اس فلم میں امیتابھ نے وجّو کا کردار ادا کیا۔

ایک لَویا

Most Stunning Bollywood Avatars Of Amitabh Bachchan

اس فلم میں امیتابھ نے ایک شاہی محافظ کا کردار ادا کیا۔

کنگ لیار

Most Stunning Bollywood Avatars Of Amitabh Bachchan

اس فلم میں بھی امیتابھ نے ایک یادگار کردار ادا کیا۔

الٰہ دین

Most Stunning Bollywood Avatars Of Amitabh Bachchan

الٰہ دین میں بگ بی نے جنی کا کردار ادا کیا۔

ڈیپارٹمنٹ

Most Stunning Bollywood Avatars Of Amitabh Bachchan

اس فلم میں امیتابھ نے سرجیراؤ گائیکورڈ کا کردار نبھایا۔

دی گریٹ گوٹس بائے

Most Stunning Bollywood Avatars Of Amitabh Bachchan

امیتابھ نے ہالی وڈ میں بھی جلوہ دکھایا۔

شہنشاہ

Most Stunning Bollywood Avatars Of Amitabh Bachchan

شہنشاہ فلم میں اپنی دم دار اداکاری سے امیتابھ نے کئی ریکارڈ توڑے۔

جادوگر

Image result for jadugar amitabh bachchan

اس فلم میں امیتابھ نے کئی روپ دھارے جن میں سے ایک یہ بھی ہے۔