عمران ہاشمی زندگی کے مشکل مرحلے میں
ممبئی:بھارتی فلموں کے مشہور و معروف اداکار عمران ہاشمی نے زندگی کا سب سے بڑا خطرہ مو لے لیا، انہوں نے اپنی آنے والی نئی فلم راز 4کی شوٹنگ رومانیہ کے خطرناک ترین جنگل میں کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ہائیو باکیو نامی جنگل کا شمار دنیا کے خطرناک جنگلات میں ہوتاہے اسے رومانیہ کے برمودا ٹرائی اینگل کے نام سے بھی منسوب کیا جاتا ہے، جس کے بارے میں بہت سی پر اسرار کہانیا ں مشہور ہیں۔ اس جنگل میں جانا خطرے سے خالی نہیں مگر عمران نے آخر کار یہ خطرہ مول لے ہی لیا۔
زرائع کے مطابق عمران نے فلم کے ہدایتکار وکرم بھٹ کو اس جنگل میں فلم میں عکسبندی کا مشورہ دیا۔شوٹنگ سے قبل کوئی بھی جنگل جانے کے لئے رضا مند نہیں تھا مگر بعد میں عمران سے سب کو منا لیا۔
عمران ہاشمی نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اس جنگل کے حوالے سے کئی باتیں سنی تھیں میرے قریبی دوستوں نے بھی مجھے بتایا تھا تب ہی مجھے خیال آیا کیوں نہ اپنی آنے والی نئی فلم راز 4کی عکسبندی یہیں کی جائے۔
خیال رہے کہ ہائیو باکیو نامی یہ جنگل بیحد پراسرار جنگل کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جہاں بہت سے ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جن کے بارے میں کوئی کچھ نہیں جانتا ۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔