سنی لیونی کا پنجابیوں کیلئے تحفہ

شائع 01 فروری 2016 07:25am

sunny-liony000000000000000

ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ سنی لیونی کا کہنا ہے کہ انہیں پنجابی فلموں میں کام کرنا اچھا لگتا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ سنی لیونی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں پنجابی خاندان سے تعلق رکھتی ہوں اسلئے مجھے پنجابی فلموں میں کام کرنا پسند ہے۔

انہوں نے پنجابی زبان کے بارے میں مزید کہا کہ میں پنجابی سمجھ لیتی ہوں لیکن بولنے میں تھوڑی دشواری پیش آتی ہے،لیکن اگر کوئی میرے ساتھ پنجابی زبان میں بات کرے تو میری پنجابی بہتر ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ سنی بھارتی ریاست پنجاب سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کا اصلی نام کر ن جیت کور وہرا ہے لیکن بھارتی فلم انڈسٹری میں وہ سنی لیونی کے نام سے مشہور ہیں۔

خیال رہے کہ وہ متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں جن میں ایک تھی پہیلی لیلہٰ اور جسم ٹو شامل ہیں لیکن انہیں شہرت بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین رئلیٹی شو بگ باس کے ذریعے ملی تھی۔وہ حال ہی میں اپنی فلم مستی زادے کی پروموشن کے لئے بگ باس میں دوبارہ آئیں تھیں۔