کراچی : ایشیا پیس فلم فیسٹیول کا میلہ
کراچی : کراچی میں ایشیا پیس فلم فیسٹیول کا میلہ سج گیا، فیسٹیول میں پچاس ممالک کی سو سے زائد فلموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
ایکسپو سینٹر کراچی میں ایشیا پیس فلم فیسٹیول کا شاندار آغاز ہوا ہے۔افتتاحی تقریب میں ثقافتی رقص اور ٹیبلوز پیش کیے گئے ہیں۔
ایشیا پیس فلم فیسٹیول کے لیے پچاس ممالک سے نو سو سے زائد فلمیں بھیجی گئیں جن میں سے سو فلموں کو منتخب کیا گیا۔
فیسٹیول میں ایران ، چین ، سنگاپور ، ملائیشیا اور بھارت سے پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور رائٹرز نے شرکت کی ،فیسٹیول میں خصوصی طور پر بوسنیا کے فلم بین بھی شریک ہوئے۔
مہمان خصوصی وزیر اعلی سندھ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس پیس فلم فیسٹیول کا منشور کراچی سب کا ہے جو ایک حقیقت ہے۔
فیسٹیول میں بیرون ممالک سے آئے ہوئے غیر ملکی مندوبین نے بھی کراچی کو امن و محبت کا شہر قرار دیا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔