پی ایس ایل تھری: کونسی مشہور شخصیت کس ٹیم کو سپورٹ کررہی ہے؟

شائع 24 فروری 2018 12:04pm

pp

پاکستان سپر لیگ اپنے پورے آب و تاب کے ساتھ امارات کے صحرا میں جلوہ گر ہوچکا ہے۔ لیگ میں نہ صرف دنیا بھر کے مشہورِ زمانہ کرکٹرز بلکہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اپنے جلوے بکھیر رہے ہیں۔

آج ہم آپ کو ان شوبز شخصیات کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو کرکٹ کے دیوانے ہیں اور اپنی اپنی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کررہے ہیں۔ ذیل میں جانیئے کونسی مشہور شخصیت کس ٹیم کو سپورٹ کررہی ہے۔

حمیمہ ملک اور حمزہ علی عباسی

Image result for hamza ali abbasi and humaima malik psl

 حمیمہ اور حمزہ علی دونوں دفائی چیمپیئن پشاور زلمی کو سپورٹ کررہے ہیں، دونوں کے دل میں کرکٹ کے لئے اچھی خاصی عزت موجود ہے۔ پشاور دونوں کی ہوم ٹیم ہے۔

فواد خان اور علی ظفر

Image result for ali zafar and fawad Khan psl

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے دو نامور نام فواد خان اور علی ظفر پہلے سیزن کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کو سپورٹ کررہے ہیں، ان دونوں اسٹارز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ کرکٹ کو خوب انجوائے کرتے ہیں۔

عائشہ عمر اور عدنان صدیقی

Image result for ayesha umar and adnan siddiqui psl

صرف عائشہ عمر اور عدنان صدیقی ہی نہیں بلکہ فیصلی قریشی، سہیل علی ابڑو، احسن خان اور کئی سپر اسٹارز کراچی کنگز کو سپورٹ کررہے ہیں۔

عارف لوہار اور اسرار

Related image

گلوکاروں کو پی ایس ایل کی ٹیموں کو سپورٹ کرتے دیکھ کر خاصی خوشی ہوتی ہے، عارف لوہار اور اسرار ترانے گا کر پاکستان سپر لیگ کو سپورٹ کررہے ہیں۔