بیٹے کی محبت، نواب گلی میں کھیلنے پر مجبور: ویڈیو وائرل

شائع 28 فروری 2018 07:23am

3

سیف علی خان اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے اُدے پور میں موجود ہیں جس کے لئے وہ اپنی بیوی کرینہ کپور اور بیٹے تیمور علی خان کو بھی ساتھ لے کر گئے ہیں۔

جیسا کہ سب ہی کو معلوم ہے آج کل بولی وڈ کےچھوٹے نواب تیمور علی خان سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، ان کی ہر ادا اور ہر حرکت کو ہیڈلائنز کی زینت بنایا جاتا ہے۔ اسی طرح اس سفر کے دوران بھی تیمور نے اپنے والدین سے زیادہ لوگوں کی توجہ حاصل کی۔

اس سفر میں ان دونوں کو عام کپڑوں میں دیکھا گیا۔ سیف نے شارٹ اور ٹی شرٹ پہن رکھی تھی جبکہ کرینہ کپور نے جینز اور سفید رنگ کا ٹاپ زیب تن کیا ہوا تھا۔ جب یہ  فیملی اوپر سے کھلی ہوئی گاڑی میں سفر کرتے دکھائی دیئے تو مداحوں نے بھی خوب تصاویر بنائیں۔ جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں۔

اس کے علاوہ آن لائن شیئر ہونے والی ویڈیو میں سیف علی خان کو گلی کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا اس میں بھی انہوں نے شارٹ پہن ہوا تھا۔ واضح رہے کہ سیف علی خان ایک مشہور کرکٹر منصور علی خان پتودی کے بیٹے ہیں۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لئے راجستھان کے دیسوری نامی گاؤں میں موجود ہیں۔ گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی نیٹ فلیکس شو کی آنے والی سیکریڈ گیمز میں ان کا فرسٹ لُک دیکھا گیا۔

اب تک فلم کا نام اور ریلیز کی تاریخ کا تو اعلان نہیں کیا گیا تاہم سیف کا فرسٹ لُک اور موضوع نمایاں ہوگیا ہے۔

بشکریہ : hindustantimes