پُر اسرار طور پر انتقال کر جانے والی 9 بولی وڈ شخصیات

شائع 28 فروری 2018 11:49am

5

چوبیس فروری کی رات دبئی میں بولی وڈ کی سینئر اداکار سری دیو کی غیر متوقع موت نے جہاں بولی وڈ کو ہلا دیا وہیں ان کے پرستار بھی ان کے اچانک رخصت ہونے پر ہکا بکا رہ گئے۔

یوں تو موت کا وقت معین ہے لیکن اچانک چلتے پھرتے اور پراسرار حالات میں  ہونے والی اموات لواحقین اور چاہنے والوں کو زیادہ متاثر کرتی ہیں۔

آج ہم آپ کو پُر اسرار طور پر انتقال کر جانے والے مشہور بولی وڈ اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے۔

٭ سری دیوی

Image result for sridevi

سری دیوی کی اچانک موت نے نہ صرف فلم انڈسٹری کے لئے بلکہ پورے ہندوستان کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔ سری دیوی اپنی بیٹی اور شوہر کے ساتھ دبئی میں ایک شادی میں شرکت کے لیے  موجود تھیں کہ ان کی اچانک موت کی خبر سامنے آگئی۔ابتدا میں میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی۔

دبئی پولیس کی جانب سے ان کے شوہر بونی کپور سے پوچھ گچھ نے واقعہ کو مزید پراسرار بنا دیا اور ایسے میں ہندوستانی میڈیا نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری دیوی کی موت سے متعلق خوب قیاس آرئیاں کیں۔

٭ دیویا بھارتی

Image result for divya bharti

نوے کی دہائی کی مشہور اداکارہ دیویا بھارتی محض21 سال کی عمر  میں اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل سے گِر کر ہلاک ہو گئی تھیں۔ انہیں عمارت سے دھکا دیا گیا یا انہوں نے خود کشی کی یہ معمہ آج تک حل طلب ہے۔

٭ جیا خان

Image result for jiah khan

گجنی فیم اداکارہ جیا خان کی لاش ان کے بیڈ روم میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔ ابتدائی طور پر ان کی موت کو خود کشی قرار دے دیا گیا تھا  لیکن  ان کی والدہ نے یہ دعویٰ کیا کہ جیا نے اپنے بوائے فرینڈ سورج پنچولی کی وجہ سے خود کشی کی۔ خود کشی سے پہلے لکھے خط میں بھی جیا خان نے یہ بات واضح کی تھی۔

٭ گرو دَت

Image result for guru dutt

گرو دت نے کمرشل فلموں  سے زیادہ آرٹ  فلموں کو ترجیح دی اور ان کی زیادہ تر فلموں کا شمار کلاسک فلموں میں ہوتا ہے۔ ماضی کے اس مشہور اداکار کی لاش 10 اکتوبر 1964 کو ان کے اپارٹمنٹ سے ملی تھی۔ رپورٹ کے مطابق، ان کے موت کی وجہ الکوحل میں سلیپنگ پِلز ملا کر استعمال کرنا تھی۔

٭ پروین بابی

Image result for parveen babi

پروین 70 اور 80 کی دہائی میں بولی وڈ کی ایک گلیمریس اور مشہور اداکارہ تھیں۔کئی بلاک بسٹر فلمیں دینے والی پروین کی لاش ان کے اپارٹمنٹ میں ملی تھی۔ تاہم ان کی موت کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی۔

٭ کُنال سنگھ

Image result for kunal singh

کُنال سنگھ کی لاش 2008 میں ممبئی میں ان کے فلیٹ میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔'دل ہی دل میں' اپنی ادکاری سے سب کے دل جیت لینے والی  کنال کی اچانک موت سب ہی کے لئے حیرانی کا باعث تھی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق کنال نے اپنی کلائی کاٹ کر خود کشی کی تھی۔

٭ پرتیوشا بینرجی

Image result for Pratyusha Banerjee

بھارتی ٹیلی وثرن انڈسٹری کی مشہور اداکارہ  پریتوشا  2016 میں اپنے کیریئر کی اونچائیوں  پر تھیں کہ ان کی لاش اپارٹمنٹ میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔ ان کے والدین نے یہ دعویٰ کیا کہ پرتیوشا کے سابق بوائے فرینڈ نے انہیں یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کیا تھا۔

٭ سلک سمیتھا

Related image

یہ 80 کی دہائی کی مشہور اداکارہ تھیں انہوں نے 450 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ 1996 میں انہوں نے اپنی ایک دوست کو  اپنی پریشانیوں سے آگاہ کرنے کیلئے بلایا لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر ان کی  دوست  اُس رات ان سے ملنے نہ جاسکیں اور اگلی صبح سلک کے اپارٹمنٹ سے ان کی لاش بر آمد ہوئی۔ بہت سے بہت لوگوں کا یہ دعویٰ ہے کہ انہوں نے ذہنی دباؤ اور پریشانیوں کے باعث خود کشی کی۔

٭ نفیسا جوزف

Image result for nafisa joseph

نفیسا انڈسٹری کی ایک معروف  ویڈیو جوکی(وی جے) تھیں۔  محض 26 سال کی عمر  میں محبت میں ناکامی کے باعث انہوں نے اپنی زندگی کو ختم کرلیا۔ نفیسا ایک مشہور بزنس مین گوتم خندوجا سے شادی کرنے والی تھیں۔  شادی سے کچھ عرصے پہلے انہیں معلوم ہوا کہ گوتم  ابھی تک شادی شدہ ہے،  لیکن گوتم کا کہنا تھا کہ وہ دو سال پہلے ہی اپنی پہلی بیوی سے طلاق لے چکے ہیں۔ نفیسا نے جب اس معاملے میں گوتم سے جواب مانگا   اور طلاق کے کاغذات دکھانے کا کہا تو انہو ں نے صاف انکار کردیا۔اس وقت کی پریس رپورٹ میں کہا گیا کہ  انہوں نے نفیسا کو بلیک میل کیاتھا۔

بشکریہ : misskyra