کیا واقعی ٹوتھ پیسٹ سے یہ سب بھی ہوسکتا ہے؟
بعض لوگ ٹوتھ پیسٹ کو بس دانتوں کی صفائی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ لیکن شاید وہ لوگ یہ نہیں جانتے کہ ٹوتھ پیسٹ کے اور کتنے بے تحاشہ فائدے ہیں۔ہم آج آپ کو ٹوتھ پیسٹ کے چند ایسے فائدے بتائیں گے کہ جن کو جان کے آپ بھی حیران رہ جا ئیں گے۔
ٹوتھ پیسٹ دانتوں کی صفائی تو کرتا ہی ہے اس کے ساتھ ساتھ ٹوتھ پیسٹ سے آپ اپنے گھر کی پرانی اشیاءبھی نئی بنا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ ٹوتھ پیسٹ کوئی بھی داغ یا دھبہ صاف کرنے کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ان تمام چیزوں کے علاوہ بھی ٹوتھ پیسٹ انتہائی کارآمدشئے ہے۔
آئیے جانتے ہیں کہ ٹوتھ پیسٹ کے ذریعے آپ اور کیا کیا فائدے اٹھا سکتے ہیں۔
چاندی کو چمکائیں
جب آپ چاندی کے برتن یا جیولری یا کوئی بھی چاند ی کی چیز خرید کے لاتے ہیں تو جب تک چاندی چمکتی رہتی ہے وہ چیز اچھی لگتی ہے۔ لیکن جیسے ہی چاندی کی چمک ماند پڑنے لگتی ہے تو وہ چیز بھی بری لگنے لگتی ہے۔لیکن اب اس مسئلے کا بہت آسان سا حل مل چکا ہے۔اب آپ اپنے چاندی کے برتن اور جیولری کو با آسانی ٹوتھ پیسٹ سے دوبارہ پہلے جیسا چمکا سکتے ہیں۔اپنے برتن یا جیولری ہر ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور کسی کپڑے سے صاف کرلیں۔ اس عمل سے ایسا لگے گاکہ آپ نے جیولری یا برتن نیا خریدا ہے۔
گاڑی کی ہیڈ لائٹ نئی بنائیں
آپ ٹوتھ پیسٹ سے نہ صرف چاندی چمکا سکتے ہیں بلکہ اس کے ذریعے آپ گاڑی کی ہیڈ لائٹ بھی صاف کرکے اسے بھی نیا بنا سکتے ہیں۔ ٹوتھ پیسٹ کو ایک کپڑے پر لگا کے ہیڈ لائٹ کو صاف کرلیں۔ اس سے آپ کی ہیڈ لائٹ بالکل نئی اور صاف ستھری نظر آنا شروع ہو جائے گی۔
جوتوں کو نیا بنائیں
اب اپنے جوتوں کے لیے پالش پر پیسے خرچ کرنا چھوڑ دیں، کیونکہ ٹوتھ پیسٹ جوتوں کو پالیش سے زیادہ نئے اور چمک دار بنا سکتے ہیں۔ اپنے جاگرس لیں اور اس پر ٹوتھ پیسٹ لگا کے کسی بھی کپڑے سے صاف کرلیں، پھر ٹوتھ پیسٹ کا جادو اپنے جوتوں پر خود دیکھ سکیں گے۔
فرنیچر کو نیا بنائیں
اپنے فرنیچر پر اب مہنگی پالیش کروانی کی ضرورت نہیں، بس اپنے باتھ روم کے کیبنٹ سے ٹوتھ پیسٹ نکالیں اور ایک کپڑا لے کے اس پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور اس کے بعد اپنے فرنیچر کو نیا اور ایک دم چمک دار پائیں۔
سیاہی کے دھبے بھگائیں
اگر آپ نے اپنے پسندیدہ کپڑوں پر سیاہی گرا لی ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اپنی شرٹ پر سیاہی کی جگہ تھوڑا سا توٹھ پیسٹ لگا لیں اور اس کو چوبیس گھنٹوں کے لیے رکھ دیںاور اگلے دن اس کو دھو لیں۔یقین جانئے آپ کو اپنے پسندیدہ کپڑے اپنی اصلی حالت میں واپس مل جائیں گے
تولیہ پر ہیر کلر بھی صاف کریں
اگر آپ کی تولیہ پر آپ کا ہیر کلر لگ گیا ہے تو اس کے لیے بھی ٹوتھ پیسٹ انتہائی سستا حربہ ہے۔اپنے تولیہ پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور واشنگ مشین میں اس کو دھو لیں اور پھر کمال دیکھیں۔
مچھر کے داغ دور بھگائیں
مچھر کے کاٹنے سے اکثر جلد پر دانے بن جاتے ہیں ، اس کے بعد وہ دانے اپنے داغ چھوڑ جاتے ہیں۔ اس کے لیے بھی ٹوتھ پیسٹ آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ٹوتھ پیسٹ کو متاثرہ جلد پر لگائیں اور جلد پر سے داغ منٹوں میں غائب ہوتا ہوا پائیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ اپنے پمپلز پر بھی ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔
استری کو نیا نویلا بنائیں
اکثر اوقات استری پر جلے کے نشان آجاتے ہیں، جس سے استری کپڑوں کو جلانا شروع کر دیتی ہے۔اس کا حل بھی ٹوتھ پیسٹ ہے، استری کے جلے کے نشان پرٹوتھ پیسٹ لگائیںاور کسی بھی کپڑے سے صاف کرلیں ۔ اس کے آپ کی استری بالکل ایسی ہوجائے گی جیسے ابھی ابھی دکان سے خرید کے لائے ہوں۔
اسمارٹ فون کو بھی چمکائیں
توٹھ پیسٹ کے ذریعے آپ اسمارٹ فون بھی صاف کرسکتے ہیں اور ان کو دوبارہ سے شائنی بنا سکتے ہیں ۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔