پیار میں دھوکہ دینے والے بھارتی اداکار
ممبئی:بولی وڈ وایک ایسی نگری ہے جہاں رشتے منٹوں کے حساب سے بنتے اور بگڑتے ہیں ،آج اگر کوئی اداکار کسی کے ساتھ ہے تو کل کسی اور کے ساتھ ۔
اپنے پارٹنر بدلنا فنکاروں کے لئے نہایت معمولی بات ہے ،دھوکا ایسا لفظ ہے جو بولی وڈ میں عموماً استعمال ہوتا ہے۔آج ہم آپ کو ان چند اداکاروں کے بارے میں بتا رہے ہیں جن کے دھوکے بولی وڈ میں بہت مشہور ہوئے۔
کرشنا ابھیشیک،کشمیرا شاہ
کرشنا بھارتی ٹی وی کے معروف مزاحیہ اداکار ہیں ان دنوں وہ کامیڈی نائٹ میں کپل کی جگہ میزبانی کرنے کے حوالے سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔
کشمیرا شاہ کا شمار بولی وڈ کی بی کلاس اداکاراﺅں میں ہوتا ہے وہ اکثر معاون کردار نبھاتی نظر آتی ہیں،کشمیرا اور کرشنا پچھلے سات سالوں سے ایک ساتھ تھے،دونوں نے شادی تو نہیں کی ہے لیکن ایک ساتھ رہ ضرور رہے تھے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دونوں کی علیحدگی کی خبریں منظر عام پر آئی ہیں،علیحدگی کی وجہ بولی وڈ کی اداکارہ تنوشری دتہ کو بتایا جارہا ہے۔
گزشتہ کچھ دنوں سے تنوشری اور کرشنا کے درمیان نزدیکیاں بڑھتی جارہیں اور اس کی خبر کشمیرا کو ہو چکی ہے،کشمیرا نے کرشنا کو تنوشری سے دور رہنے کے لئے کہا ہے لیکن کرشنا ان کی بات ماننے کے موڈ میں نظر نہیں آرہے ہیں۔
کرن سنگھ گروور،بپاشا باسو
بھارتی ٹی وی انڈسٹری سے شہرت حاصل کرنے والے کرن سنگھ گروور ان دنوں بولی وڈ اداکارہ بپاشا باسو کے ساتھ نظر آرہے ہیں،لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ کرن دو بار شادی کر چکے ہیں اور اب تیسری بار شادی کے موڈ میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کرن بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین فنکاروں میں سے ایک ہیں انہوں نے پہلی شادی دسمبر دوہزار آٹھ میں شردھا نگم سے کی تھی لیکن یہ شادی صرف دس ماہ ہی چل سکی۔
انہوں نے دوسری شادی اپنی ساتھی اداکارہ جینیفر ونگٹ سے کی لیکن یہ شادی بھی ناکام ہو گئی اور صرف ڈھائی سال بعد اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔
شادی کی ناکامی کی وجہ بالی وڈ کی معروف اداکارہ بپاشاباسو کو بتا یا جارہا ہے ،کرن نے حال ہی میں فلم الون کے ذریعے فلموں میں قدم رکھا ہے جس میں ان کے ساتھ بپاشا باسو مرکزی کردار میں نظر آئیں۔
یہ فلم شائقین کو خاص متاثر تو نہ کرسکی لیکن کرن اور جیفر کی زندگی میں دراڑ ضرور ڈال دی۔
انکیت گیرا،روپل تیاگی
انکیت گیرا بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے مشہور اداکار ہیں ،انکیت اور ان کی پارٹنر روپل تیاگی کافی عرصے ے ایک ساتھ تھے لیکن اب خبر آئی ہے کہ انکیت نے روپل کو دھوکا دیا ہے،اس دھوکے کی وجہ ٹی وی کی مشہور ادا کارہ ادا خان کو بتایا جارہا ہے۔ادا خان ان دنوں اپنے مقبول ڈرامے ناگن کی وجہ سے لوگوں میں بہت مشہور ہو رہی ہیں۔
واضح رہے کہ انکیت اور گیرا پہلی بار ڈرامے سپنے سہانے لڑکپن کی شوٹنگ کے دوران ملے تھے اور وہیں دونو ںنے ساتھ رہنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔
اعجاز خان،انیتا
اعجاز خان کو کون نہیں جانتا وہ بھارتی ڈراموں کے مشہور اداکاروں میں سے ایک ہیں،اداکارہ انیتا اور ان کی جوڑی کو شائقین نے بے حد پسند کیا تھا یہ ہی وجہ تھی کہ انہوں نے اپنے رشتے کوآگے بڑھاتے ہوئے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا لیکن یہاں بھی بولی وڈ کی پرانی روایت برقرار رہی اور انیتا نے اعجاز کا ساتھ چھوڑ کر روہت ریڈی سے شادی کرلی۔
واضح رہے کہ دونوں نے ایک ساتھ ڈرامے کاویا انجلی میں کام کیا تھا اور یہ ڈراما چند مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک تھا۔























اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔