دل والے کیرئیرکی سب سے بڑی غلطی تھی،ورون
ممبئی:بولی وڈ کے معروف اور نوجوانوں میں بے حد مقبول اداکار ورون دھوان کا کہنا ہے کہ فلم دل والے ان کے کیر ئیر کی سب سے بڑی غلطی تھی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار ورون دھوان ان دنوں سخت پریشانی کا شکار ہیں اور اس پریشانی کی وجہ ہے حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم دل والے۔
دل والے کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ فلم کرنے سے پہلے انہوں نے سوچا نہیں تھا کہ فلم شائقین کے معیار پر پوری نہیں اترے گی،اس سے پہلے میں نے بدلہ پور اور اے بی سی ڈی ٹو کی ہیں جنہوں نے شاندار بزنس کیا ہے لیکن دل والے توقع کے مطابق بزنس نہیں کر سکی۔
واضح رہے کہ ورون سے پہلے بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور اداکارہ کاجول بھی دل والے کرنے پر پچھتاوے کا اظہار کر چکے ہیں۔ فلم آمدنی کے لحاظ سے تو ٹھیک ٹھاک بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے لیکن شائقین کی امیدوں پر پوری اترنے میں ناکام رہی ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔