عمربڑھاپے کی طرف ،حسن جوانی کی طرف

اپ ڈیٹ 04 فروری 2016 06:44am

combo

عمر انسانی زندگی کی وہ حقیقت ہے جسے چاہ کر بھی ختم نہیں کیا جاسکتا ،ہر انسان چاہتا ہے کہ اس کی جوانی کا دور کبھی ختم نہ ہو اور وہ ہمیشہ حسین اور خوبصورت نظر آئے،لیکن ایسا ممکن نہیں۔

عمر وقت کے ساتھ بڑھتی رہتی ہے اور انسان بڑھاپے کی جانب مائل ہوتا رہتا ہے،بالآخر ایک ایسا وقت آتا ہے جب انسان کی خوبصورتی ماند پڑجاتی ہے اور وہ بوڑھا ہوجاتا ہے۔

لیکن ہماری انڈسٹری میں چند اداکار ایسے بھی ہیں جنہوں نے آج بھی اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھا ہوا ہے۔

ان اداکاروں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وقت تھم گیا ہے، وہ جیسے آج سے دس سال پہلے نظر آتے تھے آج بھی ویسے ہی نظرآتے ہیں ،آج ہم آپ کو چند ایسے اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے وقت کو بھی مات دے دی ہے۔

ماہ نوربلوچ

mahnoor2

ماہ نور بلوچ ہماری ٹی وی انڈسٹری کی سدا بہار ادا کارہ ہیں وہ آج بھی ویسی ہی نظر آتی ہیں جیسی آج سے بیس سال پہلے نظر آتی تھیں،ہم انہیں بچپن سے دیکھتے ہوئے آرہے ہیں لیکن ان کی خوبصورتی میں کوئی فرق نہیں آیا۔ آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ وہ چوالیس سال کی ہوچکی ہیں اور آج سے بیس سال پہلے ایک خو بصورت سی بیٹی کی ماں بھی بن چکی ہیں ۔

فیصل قریشی

faisal8000000

فیصل قریشی پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے بہت ہی باصلاحیت اور با اخلاق اداکار ہیں ،وہ اداکاری کے ساتھ میزبانی کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں ۔فیصل لگ بھگ چالیس سال کے ہو چکے ہیں ۔

شان شاہد

shan2000000000

شان پاکستان فلم انڈسٹری کا فخر ہیں ،انہوں نے تقریباً سترہ سال کی عمر میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور اب وہ تیرالیس سال کے ہو چکے ہیں، انہیں دیکھ کر آج بھی کئی نوجوان حسد کا شکار ہوجاتے ہیں ۔

فیصل رحمان

f400000000

فیصل رحمان کی عمر جان کر آپ شدید حیرت کا شکار ہوجائیں گے ،وہ سینتالیس برس کے ہو چکے ہیں اور آج بھی نوجوان اداکاروں سے زیادہ بہتر اداکاری کرتے نظر آتے ہیں۔

ریما خان

reema30000000000

ریما اور شان نے ایک ساتھ انیس سو ننانوے میں فلم بلندی کے ذریعے اپنے کیر ئیر کا آغاز کیا تھا ، ریما تیرالیس برس کی ہوچکی ہیں لیکن انہیں دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ زندگی کی 43بہاریں دیکھ چکی ہیں۔ ریما جتنی حسین اپنی پہلی فلم میں تھیں اتنی خوبصورت آج بھی نظر آتی ہیں۔

عدنان صدیقی

ad100000000

عدنان ہماری ڈرامہ انڈسٹری کے بہت ہی باصلاحیت اور پسندیدہ اداکار ہیں ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جو انہیں مزید ڈراموں میں کام کرتا دیکھنا چاہتے ہیں۔عدنان کی عمر پینتالیس سال ہو چکی ہے لیکن وہ آج بھی نوجوانوں سے کم نظر نہیں آتے۔

نعمان اعجاز

noman4

نعمان کے بارے میں کچھ بھی کہنا ان کی شخصیت کا مکمل احاطہ نہیں کر سکتاکیونکہ وہ صلاحتیوں کے اس درجے پر فائز ہیں جہاں تک پہنچنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی۔وہ اپنی زندگی کی پچاس بہاریں دیکھ چکے ہیں لیکن آج بھی کئی نوجوان ان کے مقا بلے میں کچھ بھی نہیں ہیں۔