کپل اورمیرا کوئی مقابلہ نہیں،کرشنا

شائع 04 فروری 2016 07:03am

kapil000000000

ممبئی:بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے مزاحیہ اداکار کرشنا ابھیشیک اپنے نئے شو کامیڈی نائٹ لائیو کو لے کر ان دنوں میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

ان کے نئے شو کی پہلی قسط اکتیس جنوری کو نشر کی گئی لیکن عوام کی طرف سے انہیں مایوسی کاسامنا کرنا پڑا کیونکہ انہیں عوام کی طرف سے زیادہ پزیرائی حاصل نہیں ہوئی۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق کرشنا کا نیا شو کامیڈی نائٹ لائیو عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر سکا اور عوام نے اسے پہلی ہی قسط دیکھ کر رد کردیا ۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اس شو میں کچھ بھی نیا نہیں ہے سب کچھ وہی ہے جو کپل کے شو میں تھا ،لوگوں کے اس ردعمل کے بعد کرشنا کا کہنا ہے کہ میرا اور کپل کا کوئی مقابلہ نہیں۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کپل سے بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہوں نہ ہی ان سے میرا مقابلہ ہے ہم دونوں اپنی جگہ اچھا کام کررہے ہیں ،ہمارا مقصد لوگوں کو تفریح فراہم کرنا ہے اور ہم یہ کام بہترین انداز میں انجام دے رہے ہیں۔میں نیا شو کرتے وقت تھوڑا گھبرا رہا تھا لیکن لوگوں کی طرف سے شو کے لئے پسندیدگی کااظہار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کرشنا نے بھارتی ٹی وی کے نجی چینل کلرز سے نشر ہونے والے مقبول ترین شو کامیڈی نائٹ ودکپل پر قبضہ جمالیا ہے جس کے باعث عوام اور کپل کے مداحوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔