کیا آپ جانتے ہیں فلم 'جدائی' کا یہ بچہ اب کیسا دکھتا ہے؟

شائع 18 اپريل 2018 09:27am

main1

اگر آپ نے انیل کپور اور سری دیوی کی فلم 'جدائی' دیکھی ہے تو آپ کو یہ بچہ ضرور یاد ہوگا۔ اس بچے نے نہ صرف اپنی معصومیت سے لوگوں کے دل جیتے بلکہ دم دار اداکاری کی صلاحیت کے باعث خوب داد بھی سمیٹی۔

This Chota Bachcha Samajhke Boy

یہ بچہ نہ صرف فلم 'جدائی' بلکہ بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلموں 'میلہ' اور 'راجہ ہندوستانی' میں بھی اداکاری کر چکا ہے۔ تاہم وقت کے ساتھ ساتھ وہ ایک معصوم بچے سے ہینڈسم ہنک مین بن گیا ہے۔

He Made His Bollywood Debut

شاید آپ کو معلوم نہ ہو یہ بچہ اور کوئی نہیں بلکہ اوم کر کپور ہیں جنہوں نے فلم 'پیار کا پنچ نامہ 2' کے ذریعے اپنے بولی وڈ کیریئر کا آغاز کیا ہے۔

His Next Upcoming Film

انہوں نے نہ صرف بچپن میں بلکہ جوانی میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر خوب پذیرائی حاصل کی۔

Image result for omkar kapoor

ایک رپورٹ کے مطابق اوم کر کپور ان دنوں سہیل خان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'مائی پنجابی نکاح' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس فلم میں انہیں مرکزی کردار میں دیکھا جاسکے گا۔