ہالی ووڈ اینی میٹڈ سیریز آئس ایج کانیا ٹریلر جاری
لاس اینجلس:ہالی ووڈ سپرہٹ اینی میٹڈ سیریز آئس ایج کی نئی فلم کولیژن کورس کے پانچویں حصے کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔فلم بائیس جولائی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ہالی ووڈ تھری ڈی اینی میٹڈ سیریز آئس ایج کی نئی فلم کولیڑن کورس کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔فلم میں شرارتی اسکریٹ حادثاتی طور پر خلا میں جا پہنچتا ہے اور زمین پر واپسی کے لئے مزاح سے بھرپور حرکتیں کرتا دکھائی دے گا۔
فلم میں ڈینس لیری، رے رومینو،جینیفر لوپیز اور دیگر اداکاروں نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا ہے، فلم بائیس جولائی سے سینما گھروں میں قہقہے بکھیرے گی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔