پھلوں اور پھولوں کےبہترین اور انتہائی صحت بخش بیج
موسم کے مزیدار پھل کھانے کے بعد ہم اکثر ان کے بیج پھینک دیا کرتے ہیں۔ انہیں پھینکتے وقت ہمیں اس بات کا خیال نہیں ہوتا کہ پھلوں کے یہ بیج صحت کے لئے کس قدر ضروری ہوسکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ پھلوں اور پھولوں کے کونسے بیج ہماری صحت کو کیا فائدہ پہنچاتے ہیں۔
کدو کے بیج
کدو کے بیج 5 سے 10 منٹ ابال کر چھان لیں۔ اس کے بعد انہیں خشک کر کے ہلکے سے تیل میں نمک ڈال کر فرائی کرلیں۔ ان بیجوں میں مونو سیچیوریٹڈ فیٹی ایسڈ اور اومیگا 6 موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ وٹامن ای، بی کامپلیکس اور ضروری معدنیات سے بھی بھرپور ہوتے ہیں۔

پپیتے کے بیج
پپیتے کے بیچ کیلشیئم، میگنیشیئم اور فاسفورس کا بہترین ذریعہ ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں نظام ہضم بہتر بنانے کی خصوصیت بھی شامل ہے۔ یہ بیج ذائقے میں ذرا کڑوے ہوتے ہیں اس لئے انہیں شدد کے ساتھ آرام سے کھایا جاسکتا ہے۔

السی کے بیج
السی کے بیج بھی اومیگا 3 سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ان میں فائبر، وٹامن بی1 اور ضروری معدنیات شامل ہوتے ہیں۔ ان بیجوں کو توے پر بھون کر یا پیس کر کھایا جاسکتا ہے۔

تربوز کے بیج
تربوز کے بیج دھو کر سکھا لیں اور چھلکا اتار کر کھائیں۔ ان بیجوں میں بھی اومیگا 3 شامل ہوتا ہے اور یہ وٹامن بی کمپلیکس اور مختلف معدنیات کا اچھا ذریعہ ہیں۔

سورج مکھی کے بیج
سورج مکھی کے بیجوں میں وٹامن ای، بی کمپلیکس اور اومیگا 6 شامل ہوتا ہے۔ اس میں کیلشیئم، آئرن اور امینو ایسڈ بھی موجود ہوتا ہے۔

تخم بالنگا
تخم بالنگا بھی اومیگا 3 اور خاص معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں۔ انہیں کھانے کے قابل بنانے کے لئے رات بھر پانی میں بھگو دیں اور صبح نہار منہ کھا لیں۔

Thanks to TOI
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔