کیا گرمی کا موسم آپ میں غصے کے جذبات بڑھا دیتا ہے؟

اپ ڈیٹ 03 مئ 2018 10:41am

angerموسم کی گرمی باقی چیزوں کی طرح ہماری  طبیعت پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گرمی کے موسم میں ہم جلدی غصے میں آجاتے ہیں اور اس پر قابو نہیں کر سکتے۔ طبیعت کی اس چڑچڑاہٹ کو ایک تحقیقی ٹیم نے اپنے مطالعے میں واضح کیا ہے۔

درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ساتھ انسان کی برداشت کا کم ہونا ماہرین کی توجہ کا مرکز بنا رہا ہے۔ تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ انسان کے جسم میں اسٹریس پیدا کرنے والا ہارمون کارٹیسول، سردیوں کے موسم میں اتنا فعال نہیں ہوتا جتنا کہ گرمی کے موسم میں ہوجاتا ہے۔ موسم کی گرمی اسے بڑھنے میں مدد دیتی ہے۔

اس بات کا تعلق مجموعی صحت سے بھی ہوسکتا ہے کیونکہ کارٹیسول انسان کے جسم میں نمکیات، شوگر اور سیال مادوں کا تناسب برقرار رکھتا ہے۔

اس تحقیق میں جرائم پیشہ افراد سے سیمپل لیا گیا اور یہ بات سامنے آئی کہ یہ افراد گرم موسم میں ذیادہ جرائم میں ملوث ہوا کرتے تھے۔ اس کے علاوہ اور بہت سے مطالعے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ موسم کی حرارت دل کی دھڑکن اور دیگر جسمانی رد عمل بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Thanks to TOI