کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں
کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جب کہ محکمہ موسمیات نے صوبے میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہوگئیں جب کہ صبح 10 بجے تک درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شہر میں آج پارہ 43 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں شدید گرمی کی لہر مزید چند روز برقرار رہے گی جس کے پیش نظر پیر، منگل اور بدھ کو 'ہیٹ ویو' شدید ترین ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نواب شاہ، بدین، دادو، لاڑکانہ، اور سکھر سمیت سندھ کے کئی شہروں میں بھی موسم شدید گرم ہے جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور پنجاب کے میدانی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے آج مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہا ٹ، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔