کترینہ نے رنبیر سے اختلافات کی تردید کردی
نئی دہلی:سال دو ہزار سولہ بالی ووڈ اداکاروں کے لئے کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا اس سال کافی اداکاروں کے درمیان اختلافات دیکھنے میں آئے ہیں۔ان تمام اختلافات میں کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے اختلاف کو سب سے زیادہ زیر بحث لایا جاتا ہے ۔
مگر اب کترینہ کی جانب سے ایک ایسی بات سامنے میں آئی ہے جسے سن کر آپ حیران ہوجائیں گے، انڈیا ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف نے رنبیر کپور سے تمام اختلافات کی تردید کردی ہے ۔
فلم ”فتور“ کی ادکارہ نے یہ بات بھی واضح کی کہ انہوں نے کبھی بھی کسی سے اختلافات کی تصدیق نہیں کی تھی۔انہوں نے اختلافات کی تردید تو کردی لیکن سچائی کیا ہے اس بات کا ابھی تک کسی کو علم نہیں ہے ۔
تاہم کترینہ کیف اپنی نئی آنے والی فلم” فتور“ کے لئے کافی پر جوش دکھائی دیتی ہیں اور ان کی تمام تر توجہ ابھی اسی پر مرکوز ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔