ان غذاﺅں کو کھائیں ۔۔ بینائی تیز بنائیں
بینائی انسان کے لیے خدا کی انمول نعمت ہے۔مگر مختلف وجوہات کی سبب ہم اس سے محروم ہوئے جاتے ہیں۔ہم لوگ جس دور میں رہ رہے ہیں اس میں ہارٹ ٹرانسپلانٹ تو ہو جاتاہے مگر ایسی کوئی ٹیکنا لوجی نہیں آسکی جو بینائی کو محفوظ کرسکیں۔ لیکن کچھ غذا ئیں ایسی ہیں جو بینائی کی تیزکرنے میں موٴثر ہیں۔
درج ذیل پانچ غذائیں بینائی کی تیزی کے لیے بہترین ہیں۔
انڈے کی زردی

لیوٹین اورزرد رنگ کے اینٹی آکسیڈنٹ کے حامل انڈے کی زردی بینائی کے لیے نہایت مفید ہے۔
پالک

پالک میں موجودلیوٹین اورزی اگزنتھین عمر کے ساتھ دھندلاتی نگاہوں کی بہتری کے لیے بہت مفید ہے۔
بلو بیری

بلو بیریز برین بیریز کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں اور زمین پر صحت مند ترین غذا میں شمار ہوتی ہے۔ بلو بیری ریٹینا کو غیر ضروری سورج کی روشنی سے محفوظ رکھتی ہے۔
گاجر

بیٹا کیروٹین کی حامل گاجر انسانی جسم میں وٹامن اے مہیا کرتی ہے جو انسانی آنکھ کے لیے بے حد مفید ہے۔
بادام

وٹامن ای سے مالا مال بادام سے یہ ثابت ہے کہ آنکھوں کی بینائی کے کمزور ہونے کو کافی حد تک سست کر دیتا ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔