اردو کے معروف شاعر ندا فاضلی جہان فانی سے کوچ کرگئے

اپ ڈیٹ 09 فروری 2016 01:15pm

nida_image

ممبئی :ا±ردو کے معروف شاعر اور نغمہ نگار ندافاضلی اٹھہتر سال کی عمر میں بھارتی شہر ممبئی میں انتقال کرگئے، بالی ووڈ کی فلموں کے لیے ندا فاضلی کے تخیلق کردہ گیتوں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا ہے۔

نہ صرف یہ گیت بلکہ ایسے کئی شہرہ آفاق گیتوں کے خالق ندافاضلی آج ہم نہ رہے۔انیس سو اڑتیس میں پیدا ہونے والے ا±ردو کے معروف شاعر اور نغمہ نگار ندافاضلی سادہ خیالات کو سادہ الفاظ میں پیش کرنے کے ماہر تھے۔
ندافاضلی کے پانچ مجموعے شائع ہوئے، بھارتی حکومت نے ان کو پدم شری، ساہتہ اکیڈمی ایوارڈ اور میرتقی ایوارڈ سے بھی نوازا،جبکہ دوہزار تین میں انہیں فلم سرفروش کے لیے بہترین نغمہ نگار کا ایوارڈ دیا گیا۔ممبئی میں اچانک دل کا دورہ ندا فاضلی کی جان لیوا ثابت ہوا،
ان کے گیت ہمیشہ ان کی پہچان بن کر دلوں پر سراہیت کرتے رہیں گے۔