سلمان اورہما قریشی کے درمیان چلنے والی سرد جنگ۔۔
ممبئی:بولی وڈ میں آج کل علیحدگی کا موسم چھایا ہوا ہے،مشہور اداکار وں کے درمیان علیحدگی کی خبریں آئے روز منظر عام پر آرہی ہیں۔
کچھ ایسا ہی ہوا سلمان کے بھائی سہیل خان کی زندگی میں ،سہیل بولی وڈ کے نامور اداکاراور ہدایتکار ہیں،ان کی زندگی میں گزشتہ کچھ دنوں سے بھارتی اداکارہ ہما قریشی کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔
سلمان اس بات کو لے کر کافی پریشان ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے گزشتہ سال اپنی سالگرہ کے موقعے پر فارم ہاﺅس پر دی جانے والی پارٹی میں ہما قریشی کو نظر انداز کرتے ہوئے دعوت نہیں دی تھی۔
ذرائع کے مطابق افواہوں کے پیش نظرسہیل خان کی کرکٹ فرنچائز ٹیم ممبئی ہیروز کی برینڈ ایمبسیڈپہلے ہما قریشی تھیں لیکن اب انہیں ہٹاکر کیرتی سونن کو یہ ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سہیل معروف فیشن ڈیزائنر سیما کے شوہر اور دو بچوں کے والد ہیں،ان کا کسی اور اداکارہ کے ساتھ نام لیا جانا ان کی شادی شدہ زندگی کے لئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے ، یہ ہی بات سلمان خان کو بہت زیادہ پریشان کررہی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے سلمان کے بھائی ارباز اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑا خان کے درمیان علیحدگی کی خبریں میڈیا پر آچکی ہیں۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔