کترینہ کے ساتھ ورک آؤٹ صحت کے لئے خطرناک ہے، سوناکشی سنہا

شائع 10 جولائ 2018 05:39am

11

بولی وڈ کی بے باک اور دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف کے ساتھ ورک آؤٹ کرنا صحت کے لئے خطرناک ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوناکشی سنہا ان دنوں سلمان خان، کترینہ کیف اور جیکولین فرنینڈز کے ہمراہ دبنگ ٹور ری لوڈڈ میں مصروف ہیں۔

کترینہ کیف کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنی کارکردگی اور فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتیں اسی لئے بھرپور ورک آؤٹ کو ترجیح دے کر کوئی کسر نہیں چھوڑتیں۔

جب دونوں اداکاراؤں سوناکشی سنہا اور کترینہ کیف نے ایک ساتھ ورک آؤٹ اور پریکٹس کرنے کا فیصلہ کیا تو سوناکشی سنہا نے ان کے ساتھ ورک آؤٹ کرنے کو صحت کے لئے خطرناک یا ممکنہ طور پر صحت کے لئے برخلاف قرار دے دیا۔