جب سلمان خان نے جھانوی کپور کو شرمندہ کردیا
بولی وڈ انڈسٹری میں دبنگ خان اور بھائی جان کے نام سے پہچانے جانے والے سلمان خان نے نوجوان اداکارہ جھانوی کپور کو سب کے سامنے ڈانس کرواکر شرمندہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سلمان خان نے نوجوان اداکارہ جھانوی کپور کو سب کے سامنے ڈانس کرواکر شرمندہ کردیا۔ غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بولی وڈ کی انجہانی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی اور معروف ہدایتکار بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور نے بتایا کہ 'وہ اکثر اپنے والدین کے ساتھ فلم کے سیٹ پر جایا کرتی تھیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جب میں 10 سے 12 سال کی تھی تب مجھے یاد ہے میں ایک بار فلم 'وانٹڈ' کے سیٹ پر گئی، جہاں سلمان خان اور کترینہ کیف ایک گانے پر ریہرسل کر رہے تھے تو میں خاموشی سے اُس کمرے کی جانب چلی گئی جہاں ریہرسل کی جارہی تھی۔
جھانوی کپور نے بتایا کہ ان دونوں سپر اسٹارز کو دیکھ کر میرا بھی ڈانس کرنے کا دل چاہ رہا تھا اور یہی ہوا کہ میں خود کو اُس وقت روک نہ سکی اور کمرے کے کارنر پر ہی ڈانس کرنا شروع ہوگئی۔
اُس وقت میں ڈانس میں اس قدر مگن ہوگئی کہ مجھے احساس ہی نہیں ہوا کہ دوسری جانب سے سلمان خان مجھے دیکھ رہے ہیں۔
نوجوان اداکارہ کا کہنا ہے کہ میری نظر سلمان خان پر پڑی تو انہوں نے مجھے فوری کمرے کے درمیان میں آکر ڈانس کرنے کا کہا اور میں بغیر کچھ کہے ارد گرد موجود تمام لوگوں کے درمیان ڈانس کرنا شروع ہو گئی۔
سلمان خان اُس وقت سب میری حوصلہ افزائی کر رہے تھے لیکن جب میں آج اُس وقت کو یاد کرتی ہوں تو مجھے شرمندگی محسوس ہوتی ہے کہ نہ جانے اُس وقت وہ لوگ میرے بارے میں کیا سوچ رہے ہوں گے۔
یاد رہے جھانوی کپور کی پہلی فلم 'دھڑک' رواں ماہ 20 جولائی کو ریلیز ہورہی ہے جس میں شاہد کپور کے چھوٹے بھائی اشان کھّتر ان کے ہمراہ مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔