کیا 'منّا بھائی تھری' میں سرکٹ کا کردار رنبیر کپور ادا کریں گے؟

شائع 20 جولائ 2018 11:16am

99

یہ بات تو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ سنجے دت اور رنبیر کپور حقیقی زندگی میں ایک دوسرے کے بے حد قریب ہیں اور جب بولی وڈ کے منا بھائی کی بائیوگرافی کے لئے اداکار کا چناؤ کیا جارہا تھا تو سنجے دت نے خود رنبیر کپور کی حمایت کی تھی۔

اب یہ بات سامنے آرہی ہے کہ بھارتی ہدایتکار راج کمار ہیرانی منا بھائی سیریز کی تیسری فلم میں سرکٹ کا کردار کے لئے ارشد وارثی کی جگہ رنبیر کپور کو کاسٹ کرنے پر غور کررہے ہیں۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'سنجو' میں فلم بینوں کی جانب سے رنبیر کپور کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا اور اب ایسا لگ رہا ہے کہ ان کی اداکاری راج کمار ہیرانی کو بھی بھا گئی ہے، اسی لئے وہ اب رنبیر کو 'سرکٹ' کا یہ اہم کردار دینے کے خواہاں ہیں۔

جب سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرکٹ کا کردار رنبیر کپور کو سونپا جارہا ہے تو فلم بین اس خبر سے زیادہ خوش دکھائی نہیں دیتے، انہوں نے سوشل میڈیا پر راج کمار ہیرانی کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔

فلمی دنیا سے دلچسپی رکھنے والے افراد کا خیال ہے کہ سرکٹ کا کردار ارشد وارثی سے بہتر کوئی نہیں نبھا سکتا۔

واضح رہے بھارتی ہدایتکار راج کمار ہیرانی اگلے برس منا بھائی سیریز کی تیسری فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لئے اسکرپٹ پر کام جاری ہے۔

Thanks to HindustanTimes