کترینہ کی مزارپرحاضری
ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف ان دنوںاپنی آنے والی فلم فتور کی تشہیر میں مصروف ہیں اور پرموشن کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہیں،اسی سلسلے میں انہوں نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق کترینہ اپنی آنے والی فلم فتور کی کامیابی کے لئے کچھ بھی کرنے کے لئے تیار ہیں اور اسی لئے انہوں نے گزشتہ روز اجمیر شریف میں خواجہ غریب نواز کے مزار پرحاضری دی۔
کترینہ نے وہاں پندرہ سے بیس منٹ گزارے ،موقع کی مناسبت سے انہوں نے سفید شلوار قمیض زیب تن کر رکھا تھا ،انہوں نے درگاہ پر پھول اور چادر چڑھائی اور فلم کی کامیابی کے لئے دعا مانگی۔
خیال رہے کہ درگاہ پر حاضری کے دوران ان کے ساتھ آدیتیہ رائے کپور موجود نہیں تھے،آدیتیہ فلم میں کترینہ کے مد مقابل مرکزی کردار نبھارہے ہیں،فلم رواں ماہ بارہ فروری کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔