نتائج میں تاخیر کی وجہ آر ٹی ایس میں خرابی ہے : ای سی پی
سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہاہے کہ نتائج میں تاخیر کی وجہ آر ٹی ایس کا کریش کرجانا۔ یہ انہوں نے انتخابات میں فارمز پینتالیس کی حوالگی میں تاخیر کے بعد میڈیا سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ای سی پی کی جانب سے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا،ہمارا انتخابی نتیجہ بالکل مصدقہ ہوتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ آر ٹی ایس ابھی تک پاکستان میں ٹیسٹ نہیں ہوا تھا۔تمام پریزائڈنگ افسر نے اس سسٹم کے ذریعے بھیجنے کی کوشش کی ہے تاہم ایسے کرنے میں کامیابی نہیں ہوئی تو اب پریزائڈنگ افسران کو دیگر ذریعے سے نتیجہ بھیجنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔