فلم کپور اینڈ سنز کا ٹریلر جاری

شائع 10 فروری 2016 05:23pm

ks

ممبئی:پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ فلم کپور اینڈ سنز میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فلم کا پہلا ٹریلر منظر عام پر آگیا۔

فلم خوبصورت میں کامیابی جھنڈے گاڑھنے کے بعد پاکستانی اداکار فواد خان اب کامیڈی سے بھرپور فلم کپور اینڈ سنز میں نظر آئیں گے۔فلم میں فواد خان کے ہمراہ سدھات ملہوترا اور عالیہ بھٹ ہوں گے،جن کے ساتھ وہ مستیاں کرتے نظر آئیں گے۔

فلم کپوراینڈ سنز کے پہلے نے ٹریلر آتے ہی سوشل میڈیاپر دھوم مچادی ہے اور اب یہ فلم اٹھارہ مارچ سے سینما گھروں میں قہقہے بکھیرے گی۔