ہالی ووڈ فلم دی ہنٹس مین ونٹرز وار کا دوسر ا ٹریلر جاری

شائع 14 فروری 2016 02:35pm

thehuntsmen_imagee

 نیویارک :ہالی ووڈ فلم دی ہنٹس مین ونٹرز وار کا مار دھاڑ سے بھرپور دوسرا ٹریلر مداحوں کے دلوں پر راج کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

یونیورسل اسٹوڈیوز کے بینر تلے بننے والی فلم کی کہانی دو بہنوں کی دشمنی کے گرد گھومتی ہے جس میں ایک بہن تاحیات زندہ رہنےکی دھن میں دوسری بہن کی اولاد کی قربانی دے دیتی ہے۔جس کے بعد دونوں بہنوں کے درمیان نہ ختم ہونے والی جنگ کا آغاز ہوجاتا ہے۔

فلم میں کرس ہیمس ورتھ،چارلیس تھیورون اور ایمیلی بلنٹ مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے،زبردست ایکشن سے بھرپور فلم بائیس اپریل کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔