شاہ رخ خان پرقیامت ٹوٹ پڑی
احمد آباد:بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ خان پر مصیبتوں کا پہاڑ ٹوٹتا جا رہا ہے ،ایک کے بعد ایک ان کی زندگی میں مشکلات کا اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ رخ خان ان دنوں اپنی فلم رئیس کی شوٹنگ کے سلسلے میں بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں موجود ہیں ،لیکن بھارتی طالبانوں نے ان کا یہاں بھی پیچھا نہیں چھوڑا۔
ہفتے کی صبح بھارتی انتہا پسندوں نے شاہ رخ کی گاڑی پر پتھراﺅ کرکے اپنا غصہ نکالا،یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ان کی گاڑی ہوٹل کے پارکنگ ایریا میں موجود تھی۔
ذرائع کے مطابق انتہا پسند گاڑی پر پتھراﺅ کرتے وقت شاہ رخ خان ہائے ہاہے کے نعرے بھی لگا رہے تھے،خوش قسمتی سے شاہ رخ اس وقت اپنی گاڑی میں موجود نہیں تھے اسلئے بچ گئے۔
واضح رہے کہ شاہ رخ کے ساتھ انتہا پسندوں کے جارحانہ رویے کا یہ پہلا واقع نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی متعدد بار شاہ رخ پر حملے ہو چکے ہیں،ان حملوں کا آغاز گزشتہ سال اس وقت ہوا جب انہوں نے بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کیخلاف آواز اٹھائی تھی۔
ان کے اس بیان پر بھارتیوں کا شدید ردعمل سامنے آیا تھا اور انہیں بھارت چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔