خوفناک بیماریوں سے جنگ لڑنے والے فنکار۔۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری اپنی کامیابی کا سفر بہت تیزی سے طے کر رہی ہے اس کی وجہ ہے ہماری انڈسٹر میں نوجوان اداکاروں کی آمد ،نئے مصنف،اسکرپٹ رائٹر اور نئے خیالات کے حامل لوگ۔
پچھلے کئی برسوں سے پاکستان شوبز انڈسٹری پر ایک جمود طاری تھا ، ہمارے ڈرامے جن کی کسی زمانے میں مثالیں دی جاتی تھی پر انڈین ڈراموں کا قبضہ تھا ،لیکن اب اس کے بالکل بر عکس ہے۔
اب یہاں پر نہ صرف بہترین فلمیں بن رہی ہیں بلکہ ہمارے اسٹارز بھارت میں بھی اپنی اداکاری کی دھاک بٹھا رہے ہیں۔
لیکن سب کچھ ویسا نہیں ہے جیسا نظر آرہا ہے،اسکرین پر خوبصورت اور جاندار اداکاری کرنے والے اداکار اصل زندگی میں اتنے زیادہ صحت مند اور تندرست نہیں ہیں ،انہیں کئی قسم کی خطرناک بیماریوں نے گھیرا ہو اہے۔
آ ج ہم آپ کیلئے آپ کے پسندیدہ ستاروں کی بیماریوں سے متعلق معلومات لے کر آئے ہیں۔
فواد خان
فواد خان پاکستان شوبز انڈسٹری کے بافخر اداکار ہیں انہوں نے نہ صرف پاکستان میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں بلکہ بولی وڈ کی بڑی انڈسٹری میں بھی اپنی الگ پہچان بنائی ہے ۔
پردے پر خوش اور ایکٹیو نظر آنے والے فواد خان کو حقیقت میں شوگر جیسی جان لیوا بیماری کا مرض لاحق ہے،ان پر اس بیماری کا انکشاف سترہ سال کی عمر میں ہوگیا تھا لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری ۔یہ ان کی محنت کا ہی نتیجہ ہے کہ وہ آج پاکستان کے سب سے بڑے اسٹار ہیں۔
سونم کپور
فواد خان کے ساتھ خوبصورت میں کام کرنے والی خوبصورت اداکارہ سونم کپور بھی اسی بیماری یعنی شوگر میں مبتلا ہیں۔
سیف علی خان
لاکھوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن اور فلمی پردے پر فٹ نظر آنے والے سیف علی خان اصل میں دل کے مریض ہیں ،ڈاکٹرز نے انہیں سختی سے نشے سے دور رہنے کیلئے کہا ہے اس کے علاوہ ایک بھی اٹیک ان کیلئے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔
سلمیٰ
پاکستان ٹی وی کی معروف اداکارہ سلمیٰ ٹینشن کی مریضہ ہیں اپنے سابق شوہر اظفر سے علیحدگی کے وقت وہ اس بیماری سے لڑ رہی تھیں بالآخر انہوں نے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کیں ، روزانہ کی بنیاد پر ان کا علاج چلتا رہا اور اب وہ واپس اپنی زندگی کی طرف لوٹی ہیں۔
نادیہ جمیل
نادیہ جمیل برین ٹیومر کی مریضہ تھیں ، اس بیماری کی خبر کافی پہلے انہیں ہوگئی تھی انہوں نے اس خبر پر دلبرداشتہ ہونے کی بجائے علاج کروایا اور اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔
ناذیہ حسن
پاکستان کی معروف گلوکارہ ناذیہ حسن کینسر جیسے مہلک مرض میں مبتلا تھیں اور یہ ہی بیماری ان کی جان لینے کا سبب بنی۔
مریم عزیرلی
ترکی ڈرامے میرا سلطان سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی مریم عزیرلی برنٹ سینڈروم جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا تھیں اس بیماری میں مبتلا لوگ دوسروں کے مسائل دیکھ کر اپنی توانائی کھو بیٹھتے ہیں۔
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ڈرامے کی ایک سو تین اقساط کے بعد انہوں نے اس بیماری کی وجہ سے مزید کام کرنے سے انکار کردیا تھا،جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار زیادہ پیسے لیتے تھے مریم نے بھی زیادہ پیسوں کا تقاضہ کیا اور نہ ملنے کے باعث ڈرامہ چھوڑ دیا۔
زیبا بختیار
پاکستانی اداکارہ اور ہدایتکارہ زیبا بختیارذیا بطیس کی مریضہ ہیں۔
یوراج سنگھ
بھارتی کر کٹر یوراج سنگھ ماضی میں کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اپنا علاج کروایا اور اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔
شعیب اختر
راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے پاکستانی کر کٹ کے مایا ناز کھلاڑی شعیب اختر کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں وہ فلیٹ فوٹ ہیں ،بچپن میں کوئی یقین نہیں کر سکتا تھا کہ وہ یہاں تک پہنچیں گے،شعیب پھٹے ہوئے جوتے پہنتے تھے تاکہ بھاگ سکیں۔
مایا خان
پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان مایا خان تھائیرائڈ میں مبتلا تھیں اور اسی بیماری کے باعث انہوں نے مارننگ شو کو خیر باد کہا۔































اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔