ایس پی داوڑ کا قتل: وزیراعظم کی کے پی حکومت کو اہم ہدایت
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو اسلام آباد پولیس کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے ایس پی طاہر خان داوڑ کے بہیمانہ قتل پر اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ وہ اس معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں اور اس حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایت کی ہے کہ ایس پی داوڈ قتل کی فوری تحقیقات کے لیے اسلام آباد پولیس سے تعاون کیا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو ٹاسک دیا ہے کہ فوری طور پر معاملے کو دیکھیں اور رپورٹ پیش کریں۔
یاد رہے کہ ایس پی طاہر داوڑ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین سے جمعہ 26 اکتوبر کو لاپتہ ہوئے جن کی لاش دو روز قبل افغانستان کے صوبہ ننگرہا ر سے ملی اور دفتر خارجہ نے بھی ان کی شہادت کی تصدیق کی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔