برلن فیسٹیول میں فلموں کی نمائش

شائع 16 فروری 2016 02:30pm

festival_image

برلن فلم فیسٹیول میں مختلف فلموں کی نمائش کا سلسلہ جاری ہے،فلمی ستاروں کی شرکت نے فیسٹیول کی رونقیں دوبالا کر دیں۔

برلن فلم فیسٹیول کی رنگینیاں جاری ہیں،فیسٹیول میں چینی فلم کراس کرنٹ کی نمائش کی گئی جسے شائقین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔نمائش کیلئے پیش کی جانے والی دوسری بڑی فلم ہے الون ان برلن،فلم کی کہانی انیس سو چالیس کے حقیقی واقعہ پر مبنی ہے۔

فیسٹیول میں بوسنیا کی فلم ڈیتھ ان سراجیووبھی دکھائی گئی جس میں بوسنیا کے دارالحکومت سراجیوو میں ایک صحافی کے قتل کو موضوع بنایا گیا ہے۔برلن فلم فیسٹیول اکیس فروری تک جاری رہے گا،فیسٹیول کے اختتام پر مقابلے کی فاتح فلم کا اعلان بھی کیا جائے گا۔