بھنڈی کھائیں اور بیماریوں کو دور بھگائیں۔۔۔

شائع 17 فروری 2016 05:13pm

lady-finger

سبزیوں میں قدرت نے ایسے ایسے فوائد رکھے ہیں کہ انسان اگران کا استعمال اپنی روزانہ کی روٹین میں رکھے تو وہ کبھی بیمار نہیں ہوسکتا کیونکہ سبزیوں میں وٹامن، کیلشیم، پوٹاشیم اور آئرن جیسے معدنیات شامل ہوتے ہیں۔ انہیں سبزیوں میں سے ایک سبزی بھنڈی بھی ہے آج ہم اس کے اندر موجود فوائد اور اس کی خصوصیات سے آپ کو آگاہ کرینگے اور یہ بھی بتائیں گے کہ بھنڈی آپ کو کن کن بیماریوں اور تکلیفوں سے محفوظ رکھتی ہے۔

بھنڈی کی خصوصیات اور اسکے فوائد
بھنڈی کھانے سے ڈپریشن اور جسمانی کمزوری کا خاتمہ ہوتا ہے۔
بھنڈی میں موجود لیس کی وجہ سے جوڑوں کے دردسے مکمل نجات مل جاتی ہے۔
بھنڈی کے کھانے سے پھیپھڑوں کے انفیکشن کا نام و نشان مٹ جاتا ہے۔
بھنڈی گلے کی خرابی کو بھی ٹھیک کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔
بھنڈی واحد سبزی ہے جس کے اندر وٹامن سی کی ایک بھاری مقدار پائی جاتی ہے۔
بھنڈی کے مسلسل استعمال سے کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
بھنڈی السر اور جوڑوں کے لئے کافی مفید غذا ہے۔
بھنڈی آنتوں کی نالیوں کی صحت کے لئے کافی بہترین غذا ہے۔
بھنڈی ذیابطیس کے مریضوں کے لئے بھی کافی مفید ہے۔

بھنڈی کااستعمال وہ افراد ضرور کریں جو جوڑوں کی تکلیف اورجسمانی کمزوری کا شکار ہوں چونکہ بھنڈی میں انسان کو طاقت بخشنے کی پوری صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ہمیشہ سبزیوں کے استعمال سے ایک تو انسان صحتمند رہتا ہے اور دوسرا اس کے بیمار ہونے کے امکانات بھی بہت کم ہوتے ہیں۔