شاہ رخ کی زندگی کا اہم سچ سامنے آگیا۔۔

اپ ڈیٹ 18 فروری 2016 10:27am

shahrukh-colaj

ممبئی:بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلمیں رئیس اور فین کی تشہیر میں مصروف ہیں،اسی دوران ان کی زندگی کا ایک ایسا سچ سامنے آیا جسے جان کر آپ سب حیران رہ جائیں گے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ رخ گزشتہ چند دن پہلے اپنی فلم فین کی تشہیر کے سلسلے میں دہلی میں موجود اپنے کالج ہنس راج گئے،انہیں وہاں پرنسپل اور طالبعلموں نے خوش آمدید کہا ،اسی موقع پر ان کے پرنسپل نے اٹھائیس سال بعد ان کی بی اے آنرز کی ڈگری بھی ان کے حوالے کی جو وہ کام کی زیادتی کے با عث لینا بھول گئے تھے۔

ڈگری لیتے وقت شاہ رخ بے انتہا خوش تھے ،ان کا کہنا تھا کہ کاش میرے بچے یہاں موجود ہوتے اور مجھے ڈگری لیتے ہوئے دیکھتے۔
شاہ رخ کے کالج سے میڈیا نے ان کی کچھ پرانی یادیں بھی کھوج نکالیں ،میڈیا کے ہاتھ ان کی مارک شیٹ آگئی جسے دیکھ کر سب دنگ رہ گئے،مارک شیٹ میں شاہ رخ نے تقریباً تمام مضامین میں بہت اچھے نمبرز حاصل کئے ہیں لیکن انگلش میں وہ مار کھا گئے۔

انگلش کے علاوہ باقی تمام مضامین میں ان کے نمبرز نوے یا اس کے آس پاس ہیں جبکہ انگلش میں انہوں نے صرف اکیاون نمبرز حاصل کئے ہیں ۔

شاہ رخ کی انگریزی بہت اچھی ہے اس کا ثبوت وہ بارہا دیتے رہتے ہیں اس صورتحال میں ان کا انگلش کے مضمون میں کمزور ہونا سمجھ سے باہر ہے،آپ کا کیا خیال ہے۔

marksheet00000000