کراچی:حساس اداروں کاٹارگٹڈ آپریشن،3 ملزمان گرفتار

اپ ڈیٹ 19 فروری 2016 06:47am

rangers-liyari-ho

کراچی :کراچی میں لیاری کے مختلف علاقوں میں حساس اداروں نے ٹارگٹڈ آپریشن کرکے سیاسی جماعت کیعہدیدار سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، فریئر سے تین بھتہ خور دھرلیے گئے۔

رات گئے حساس ادارے نے لیاری کھڈا مارکیٹ کے قریب سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ مارا، ذرائع کے مطابق چھاپے میں سیاسی جماعت کے عہدیدار رضوان اعوان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا، ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کے مبینہ طور پر گینگ وار سے بھی رابطے ہیں اور ملزم متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

لیاری آگرہ تاج کالونی سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کا تعلق کچھی رابطہ کمیٹی سے ہے، دوسری جانب فریئر پولیس نے کارروائی کرکے تین ملزم کو دھرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے کہ پولیس پہنچ گئی، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ادھر نیوکراچی میں سندھی ہوٹل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔