نیویارک :بچوں کی دوستی پر فلم پیٹس ڈریگن کے ٹریلر جاری

شائع 22 فروری 2016 01:50pm

petes_imagee

نیویارک :ایک بچے اور اسکے بہترین دوست کی کہانی پر مبنی فلم پیٹس ڈریگن کے نئے کلپ جاری کردیئے گئے، فلم میں دوست کوئی اور نہیں بلکہ ایک ڈریگن ہے۔

ڈزنی پکچرز کی اینیمیٹڈ فلم دی جنگل بک سے ملتی جلتی کہانی پر مبنی فلم ۔ فلم پیٹس ڈریگن شائقین کے دلوں پر راج کرنے کیلئے آگئی، فلم کا نیا ٹریلر کو پذیرائی مل رہی ہے۔ فلم انیس سو ستتر میں اسی نام سے آنے والی فلم کا سیکوئل ہے، جس میں ایک بچے پیٹس کی ایلیوٹ نامی ڈریگن کے ساتھ دوستی ہوجاتی ہے۔ فلم کی کہانی میں جنگل میں زندگی کے ایڈونچر بھی شامل ہیں۔

فلم پیٹس ڈریگن کے کرداروں میں اوکس فیگلے،کریگ ہا،اونا لورینس اور ویس بینٹلے سمیت روبرٹ ریڈفوروڈ شامل ہیں۔ہدایتکارڈیوڈ لوری کی فلم پیٹس ڈریگن بارہ اگست کو امریکی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔