سونم فواد نے سنڈریلا کو پھرزندہ کردیا
ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی سونم اور فواد ایک بار پھر پردہ اسکرین پر آرہے ہیں لیکن ایک خوبصورت انداز میں ۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی انڈسٹر ی میں دبنگ اینٹری کرنے والے پاکستانی اداکار فواد خان اور بولی وڈ کی خوبصورت اداکارہ سونم کپور دیومالائی کردار سنڈریا کی کہا نی کو نئے انداز میں لے کر آرہے ہیں۔
پاکستانی اشتہار میں سونم کپور خوبصورت سنڈریلا کے روپ میں نظر آرہی ہیں جبکہ فواد خان راج کمار چارلز بنے ہوئے ہیں،دونوں کی جوڑی کو ایک بار پہلے بھی مداحوں نے خوب سراہا تھا اور اس بار تو دونوں کاانداز ہی بدلا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ سونم اور فواد نے دو ہزار چودہ میں ایک ساتھ فلم خوبصورت میں کام کیا تھا ،یہ فلم بھی دیومالائی کہانی پر مشتمل تھی جس میں فواد ایک پرنس کے روپ میں نظر آئے تھے جبکہ سونم نے ایک عام لڑکی کا کردار ادا کیا تھا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔