ہاتھوں کی انگلیاں کرتی ہیں شخصیت کو بیان

شائع 23 فروری 2016 06:54am

Finger-tells-your-personality

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے ہاتھوں کی انگلیاں شخصیت کو بیان کرتی ہیں؟بظاہر تو ہماری انگلیاں ایک جیسی لگتی ہیں لیکن حقیقت میں ہر انسان کی انگلیاں دوسروں سے مختلف ہوتی ہیں۔ 

آج ہم آپ کو انہی فرق کے بارے میں بتاتے ہیں، جس کے ذریعے آپ جان سکیں گے کہ آپ کی ہاتھوں کی انگلیاں آپ کے بارے میں کیا کہتی ہیں۔۔

٭ چھوٹی انگلی کا رِنگ والی انگلی کی پہلی لکیر کو چھونا 
ایسے افراد میں بولنے کا سلیقہ بہت ہوتا ہے،جب یہ افراد کسی سے گفتگو کرتے ہیں تو لوگ ان کی گفتگو سے بہت سے متاثر ہوتے ہیں۔ ان افراد میں سوچنے کی صلاحیت بہت ہوتی ہے، چھوٹی چھوٹی چیزوں کے بارے میں یہ لوگ بہت سوچتے ہیں۔لہذا ان افراد کے لیے مشورہ ہے کہ کم سوچا کریں اور جو وقت ہوتا ہے اس کو انجوئے کیا کریںسا تھ ساتھ اپنے اوپر بھروسہ رکھیں۔

٭ چھوٹی انگلی کا رِنگ والی انگلی سے بڑا ہونا 
ایسے افراد بہت ہوشیار ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایسے افراد اپنے جذبات کو سب سے سامنے بیان کر دیتے ہیں جیسا کہ اگر ان کو کوئی چیز پسند نہیں آئے گی تو سب کے سامنے بول دیں گے کہ یہ چیز اچھی نہیں ہے۔اس کے علاوہ یہ افراد رحم دل بھی ہوتے ہیں اور دوسروں کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں ۔ کبھی کبھی لوگ ان کی رحم دلی کو غلط معنوں میں لے لیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ افسردہ محسوس کرنے لگتے ہیں۔

٭ چھوٹی انگلی کا رِنگ والی انگلی سے چھوٹا ہونا 
ایسے افراد تھوڑے جذباتی ہوتے ہیں۔ یہ لوگ ہر فیصلے میں جلد بازی دیکھاتے ہیں ، جس کے باعث ان کو کبھی کبھی نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔لہذا ان لوگوں کے لیے مشورہ ہے کہ پہلے سے پہلے فیصلہ نہیں کریں صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کریں۔