لوگوں کے بعد اب عائشہ بھی اپنا مزاق اُڑا رہی ہیں

شائع 24 فروری 2016 06:34am

000000000000

کراچی:پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان عائشہ ثناءکیمرے کے سامنے کافی نرم مزاج اور با اخلاق نظر آتی ہیں لیکن گزشتہ کچھ عرصہ پہلے جاری ہونے والی آف کیمرہ ویڈیو نے ان کی پول کھول دی۔

تفصیلات کے مطابق کیمرے کے سامنے خوبصورت،پیاری اور با اخلاق نظر آنے والی عائشہ ثناءکا اصلی روپ کیا ہے دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے،مارننگ شو میں مہمانوں کے سامنے تمیز سے بات کرتی ہوئی عائشہ کیمرے کے پیچھے کیا ہیں،ویڈیو دیکھئے آپ خود سمجھ جائیں گے۔

کیمرہ مین کو صرف اتنی چھوٹی سی بات پر ڈانٹتی ہوئی کہ کیمرے میں ان کا چہرہ گورا نہیں آرہا یہ اُس عائشہ سے بالکل مختلف لگ رہی ہیں جیسی اسکرین پر نظر آتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد لوگوں کی طرف سے انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔اب ان کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ خود اپنا ہی مزاق اڑاتی نظر آرہی ہیں ،اس ویڈیو کو دیکھئے اور انجوائے کیجئے۔