ایکشن سے بھرپور فلم جے گنگا جل کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

شائع 24 فروری 2016 05:10pm

priyanka

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا پولیس والی کے روپ میں نظر آئیں گی۔ان کی ایکشن سے بھرپور فلم جے گنگا جل کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

فلم جے گنگا جل،فلم گنگا جل کا سیکوئل ہے جس میں اب پریانکا چوپڑا ایکشن میں نظرآئیں گی اور غنڈوں کو ٹھکانے لگائیں گی۔فلم کی کہانی جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھومتی ہے جو علاقے کا امن تباہ کردیتے ہیں،پریانکا چوپڑا انہیں سبق سکھانے کے لیے میدان میں آتی ہیں اور ان پر ٹوٹ پڑتیں ہیں۔

فلم میں پریانکا کا ساتھ دیا ہے پرکاش جا،مانو کول،راہول بھٹ اور مرلی شرما نے ایکشن سے بھرپور یہ فلم چار مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔