کترینہ سے سب رشتوں نے منہ موڑ لیا۔۔۔

شائع 26 فروری 2016 06:10am

katrina20000000000000

ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اداکار رنبیر کپور سے طویل تعلقات کے خاتمے کے بعد ان دنوں سخت پریشانی کا شکا ر ہیں۔

دونوں نے تقریباً چار سال کا عرصہ ایک ساتھ گزارا ،اس کے علاوہ دونوں جلد شادی کا ارادہ بھی رکھتے تھے،لیکن پھر اچانک دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں نے سب کو پریشان کردیا۔

رنبیرسے علیحدگی کے بعد کترینہ اپنے قریبی دوستوں کے نشانے پر آگئی ہیں اطلاعات کے مطابق جب سے دونوں کے درمیان باقاعدہ علیحدگی کا اعلان ہوا ہے رنبیر کی طرح دوستوں نے بھی کترینہ سے منہ موڑ لیا ہے اور انہیں نظر انداز کرنے لگے ہیں۔

کترینہ کے قریبی دوست انہیں چھوڑ کر رنبیر کے پاس جانے لگے ہیں جس کے باعث کترینہ سخت پریشانی کا شکار ہیں ۔

واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کے طویل تعلقات کے خاتمے کی وجہ بولی ود کی خوبرو اداکارہ دیپیکا پڈوکون قرار دیا جارہا ہے،جب سے رنبیر اور دیپیکا کی فلم تماشہ ریلیزہوئی ہے رنبیر کترینہ نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔