فلم بچانا کے چند دلچسپ حقائق۔۔۔

اپ ڈیٹ 27 فروری 2016 11:26am

6-bachana000000000

پاکستان فلم انڈسٹری اپنے پیروں پر کھڑی ہوچکی ہے ،ا س کی واضح مثال بہترین اور کامیاب فلموں نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے،بہترین اسکرپٹ،بڑا بجٹ ،جاندار اداکاری اور خوبصورت کاسٹ کے ساتھ ہماری فلمیں بین الاقوامی سطح پر مشہور ہورہی ہیں۔

حال ہی میں بننے والی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور پاکستانی فلم بچانا ریلیز ہوئی ،فلم کی کاسٹ میں پاکستان کی بہترین اداکارہ صنم سعید اور باصلاحیت اداکار محب مرزا شامل ہیں۔

صنم فلم میں ایک بہادر بھارتی لڑکی عالیہ کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ محب پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور وکی بنے ہوئے ہیں ،فلم کی کہانی میں بہترین کامیڈی کے ساتھ دلچسپ مکالمات کا استعمال بھی بہت خوبی کے ساتھ کیا گیا ہے جسے دیکھ کر آپ محظوظ ہوئے بناءنہیں رہ سکیں گے۔

آج ہم آپ کو فلم بچانا کے بارے میں پانچ دلچسپ چیزیں بتائیں گے جسے پڑھ کر آپ خود کو یہ فلم دیکھنے سے روک نہیں پائیں گے۔

٭خوبصورت پس منظر

1-bachana000000000000

فلم کی شوٹنگ موریشس میں کی گئی ہے ،اگر آپ قدرتی حسین مناظر کے دلدادہ ہیں تو آپ کو یہ فلم ضرور دیکھنی چاہئے،کیونکہ فلم میں قدرت کے حسین مناظر کی بھرپور عکاسی کی گئی ہے۔

٭خوبصورت موسیقی

2-bachana0000000000000

فلم بچانا میں صرف تین گانے شامل کئے گئے ہیں لیکن تینوںگانے آپ کو مایوس نہیں کریں گے،فلم میں کوئی آئیٹم نمبر شامل نہیں کیا گیا ،صورتحا ل کے مطابق بہترین موسیقی شامل کی گئی ہے۔

٭بہترین اسکرپٹ

3-bachana000000000000000

فلم کااسکرپٹ بہترین اور سادہ ہے،فلم میں ایسی کوئی پیچیدگی شامل نہیں کی گئی جس سے ناظرین بوریت کا شکار ہوجائیں۔
٭پاک بھارت کا حسین امتزاج

7-bachana000000000000

بھارت کی جانب سے پاک بھارت موضوعات پر بنائی گئی فلمیں ہمیشہ بیزاری کا سبب بنتی ہیں جنہیں دیکھنے کا دل بھی نہیں چاہتا،لیکن فلم بچانا میں ایسی کوئی بات نہیں ہے ،یہ محبت کی کہانی ہے جس میں بہترین کامیڈی کا ستعمال کیا گیا ہے جو آپ کو بالکل بھی بور نہیں ہونے دے گا۔

٭بہترین کاسٹ اور اداکاری

5-bachana000000000

فلم کی سب سے خاص بات فلم کی کاسٹ اور بہترین اداکاری ہے،فلم دیکھ کر آپ کو بالکل احساس نہیں ہوگا کہ یہ انٹرنیشنل لیول کی فلم نہیں ہے بلکہ آپ فلم کو بہت زیادہ انجوائے کریں گے۔