Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

نیل پالش اب نماز کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی

شائع 21 مئ 2019 05:30am

Untitled-1

نیل پالش خواتین کی زیبائش و آرائش کا اہم جزو ہے اور بناؤ سنگھار میں خاصی اہمیت رکھتا ہے، تاہم یہ نماز پڑھتے ہوئے رکاوٹ بن سکتی ہے۔

نیل پالش ناخنوں پر ایک پرت چڑھا دیتی ہے جس کے باعث ناخنوں تک پانی نہ پہنچنے سے وضو نہیں ہو پاتا۔

لیکن اب ایسی "نماز فرینڈلی" نیل پالش تیار کرلی گئی ہے جو نماز کی راہ میں حائل نہیں ہوگی۔

اورلی کاسمیٹکس کمپنی اور مسلم گرل نامی ادارے کے اشتراک سے تیار کردہ یہ نیل پالش ایسی جھلی پر مشتمل ہے جس سے پانی باآسانی گزر سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس نیل پالش کی مشہوری حلال پینٹ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ کی جارہی ہے۔ اس کے بارے میں ویڈیو دیکھیں۔