سلمان اور شاہ رخ ایک بار پھرسرد جنگ لڑنے کیلئے تیار

شائع 29 فروری 2016 08:05am

shahrukh-khan0000000000

ممبئی: بولی وڈ پر حکمرانی کرنے والے بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے اداکار شاہ رخ اور سلمان ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری دوبڑے نا م جن کے بناءتمام فلمیں ادھوری لگتی ہیں شاہ رخ اور سلمان کے ہیں،گزشتہ کئی برسوں سے دونوں کے درمیان سرد جنگ جاری تھی لیکن شا ہ رخ کی دل والے ریلیز ہونے کے بعد یہ دشمنی محبت میں تبدیل ہوگئی اور دونوں کے مداحوں نے سکون کا سانس لیا۔

لیکن اب اطلاعات آئی ہیں کہ دونوںاداکاروں نے دوستی کو بھلا کر ایک بار پھر جنگ کا آغاز کردیا ہے،اس جنگ کی وجہ بتائی جارہی ہے دونوں کی آنے والی فلمیں رئیس اور سلطان۔
جیسے جیسے دونوں فلموں کی ریلیز کی تاریخ قریب آتی جارہی ہے ان کے درمیان حالات کشیدہ ہوتے جارہے ہیں ۔

شاہ رخ کی فلم رئیس اور سلمان کی سلطان اس سال کی سب سے بڑی فلمیں قرار دی جارہی ہیں ،رئیس میں شاہ رخ کے ساتھ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پہلی بار جلوہ گر ہورہی ہیں جبکہ سلمان سلطان میں ہریانہ کے پہلوان بنے ہوئے ہیں۔

دونوں فلمیں رواں سال عید کے موقعے پر نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی، مداحوں کو دونوں فلموں کا بے صبری سے انتظار ہے ۔